Friday, April 26, 2024

گائے کے گوشت کی اطلاع ملنے پردہلی پولیس کی بھاری تعداد نے گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا

گائے کے گوشت کی اطلاع ملنے پردہلی پولیس کی بھاری تعداد نے گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا
October 27, 2015
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارتی حکومت شیو سینا سے بھی دو قدم آگے نکل گئی ،ریاست کیرالا کے گیسٹ ہاؤس میں گائے کے گوشت کی اطلاع ملنے پر دہلی پولیس  کی بھاری تعدادنے دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کےمطابق کیرالا بھارت کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں لوگوں کو بڑا گوشت کھانے کی اجازت ہے تاہم محض شیو سینا کے ایک ممبر کی درخواست پر بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس حرکت میں آگئی اور  کیرالا ہاؤس پر ہلہ بول دیا ،تاہم سٹاف نے پولیس کو بتایا کہ کھانوں کی فہرست میں گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا گوشت شامل ہے۔ دہلی پولیس  کا کہنا ہے کہ  قانوں کی عملداری  کے لئے کارروائی ضروری تھی  دوسری جانب کیرالا کے وزیر اعلیٰ اُومان چانڈی نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کو اپنی حد میں رہنا چاہیےْ