Saturday, April 27, 2024

گائے ذبح کرنے کا الزام،ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کو قتل کردیا

گائے ذبح کرنے کا الزام،ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کو قتل کردیا
May 20, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) سفاک بھارتی شہریوں کی ایک اور سفاکی سامنے آگئی ۔گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کرانتہاپسندہندوؤں نےمسلمان شہری کوقتل کردیا۔اڑتیس سالہ شکیل بہیمانہ تشدد سے زخمی ہوا، واقعہ کے بعد پولیس کو ہوش آیا توچار افرادکو گرفتارکرلیا۔ ہندوانتہاپسندی  کایہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں 45 سالہ ریاض  اور 38 سالہ  شکیل کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ،اس بدترین تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ریاض دم توڑ گیا جبکہ شکیل زیر علاج ہے۔ مسلمانوں پر بدترین تشدد کے بعد بھارتی پولیس کو ہوش آیا اور اس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق زخمی شکیل نےبتایاہےکہ ان پرلگایاگیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریاض تین بچوں کاباپ  اوردرزی کاکام کرتا تھاجبکہ شکیل شہر میں ٹیکسی چلاتا ہے ۔واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہےجبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکےتحقیقات کاآغاز کردیاہے۔