Friday, May 3, 2024

کےپی کے : سیکرٹری سطح کے افسران کا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

کےپی کے : سیکرٹری سطح کے افسران کا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان
August 3, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا میں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے سرکاری ملازمین کے بعد اب صوبے میں سیکریٹری سطح کے افسران نے بھی احتجاج شروع کردیا ہے سرکاری افسران نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پراونشل منیجمنٹ سروس کے افسران نے پروموشن پالیسی اور فیلڈ میں تعیناتی نہ ہونے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ سرکاری افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر آئے پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے فیلڈ میں تعیناتی کی بجائے انہیں سیکریٹریٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں ان کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے باوجود ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ صوبے میں ڈی ایم جی افسران کی تعداد صرف اسی جبکہ پی ایم ایس کے چھ سو افسران صوبے کی خدمت کررہے ہیں۔ صوبائی منیجمنٹ سروس کے افسران نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں منگل کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔