Saturday, April 20, 2024

کے ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں میں لا پرواہی

کے ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں میں لا پرواہی
November 28, 2017

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں دو سو رفاہی پلاٹس اور بائیس ارب روپے کی بیش قیمت زمین پر قبضہ اور نا جائز تعمیرات میں ملوث با اثر سیاستدانوں کے نام سامنے آئے نہ سزا ہوئی۔
نارتھ کراچی ٹاون شپ میں تئیس، نارتھ نا اظم آباد میں پانچ بیش قیمت سرکاری پلاٹس پر قبضہ کیا گیا اور اس کا الزام ایم کیو ایم کے سابق و موجودہ عہدیداروں پر ہے۔ پی ایس پی رہنماوں پر رفاہی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کا الزام بھی ہے۔
کے ڈی اے کے مجموعی طور پر بائیس ارب روپے کے دو سو سے زائد پلاٹس جو پارک، کھیل کے میدان ،اسکول اور اسپتال کے لیے مختص تھے ان پر قبضہ کر کے تجارتی و رہائشی تعمیرات کی گئیں۔
ساٹھ سے ایک سو پچاس گز کہ زیر قبضہ پلاٹس گلستان جوہر اسکیم چوبیس اور چھتیس، کورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں ہیں۔
سرکاری زمینوں پر قبضہ کرانیوالوں میں کئی پردہ نشینوں کے نام ہیں جو ملک چھوڑ گئے اور کچھ اسی شہر میں مقیم مگر قانون کی پہنچ سے دور ہیں۔