Saturday, May 18, 2024

کے ڈی اے کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ، شادی ہالز ، مکانات مسمار

کے ڈی اے کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ، شادی ہالز ، مکانات مسمار
December 6, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں اور شہریوں کا احتجاج کے ڈی اے کا آپریشن رکوانے میں ناکام ہوگیا ۔ انسداد تجاوزات ٹیم نے سرجانی اور نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹس پر قائم شادی ہالز اور مکانات مسمار کردیے۔
سرجانی میں قبضہ مافیا کے کارندوں اور علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باوجود کے ڈی اے کی ٹیم نے رفاعی پلاٹس پر قائم شادی ہالز اور مکان مسمار کردیے ۔ نارتھ کراچی میں بھی مکین سڑکوں پر آگئے اور کے ڈی اے ٹیم کا گھیرا ؤ کر کے ڈرانے کی کوشش کی ۔
انسداد تجاوزات ٹیم نے سب کچھ بالائے طاق رکھ کر کئی مکان مسمار کردیے ۔ دونوں علاقوں میں احتجاج سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔