Monday, September 16, 2024

کے پی کے  : یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص345میں سے 130اہلکاروں کی وی آئی پی ڈیوٹی

کے پی کے  : یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص345میں سے 130اہلکاروں کی وی آئی پی ڈیوٹی
January 24, 2016
پشاور(92نیوز)وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور کھلا تضادسامنے آگیا ہے ۔ یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص تین سو پینتالیس پولیس اہلکاروں میں سے ایک سو تیس اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی پر مامورہیں ۔ اساتذہ کی یونین نے جامعات کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہارکر دیا ہے ۔