Friday, May 3, 2024

کے پی کے گورنمںٹ نے فارماسسٹ کی بھرتی کےلئے 119سیٹوں کی منظوری دے دی

کے پی کے گورنمںٹ نے فارماسسٹ کی بھرتی کےلئے 119سیٹوں کی منظوری دے دی
May 27, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سینکڑوں فارماسسٹوں کو اب سرکاری شعبے میں روزگا ر ملے گا، حکومت نے فارماسسٹ کی119نشستوں کی منظوری دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے 9 تدریسی ہسپتالوں میں 119 فارماسسٹ کی اسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں تقرریاں کی جائیں گی   سرکاری دستاویزات کے مطابق ایل اآر ایچ میں 25 اور کے ٹی ایچ میں 20فارماسسٹ کھپائے جائیں گے۔ اب تک صوبہ بھر میں صرف26فارماسسٹ کام کر رہے تھے جبکہ اکثر ہسپتالوں میں سرے سے کوئی فارماسسٹ موجود بھی نہیں ۔