Saturday, April 27, 2024

کے پی کے کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب آج ہونگے

کے پی کے کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب آج ہونگے
May 5, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے چار اضلاع مردان، ہری پور بنوں اور لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہورہی ہے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 34 ہزار 990 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لئے مردان، ہری پور بنوں اور لوئر دیر میں مختلف خالی نشستوں پر پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ہری پور میں ضلع کونسل کی ایک خالی نشست پر بھی ضمنی الیکشن ہورہا ہےچاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 34 ہزار 990 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ہری پور میں 20 ہزار697 بنوں میں 6 ہزار 962 مردان میں 5ہزار 373 اور لوئر دیر میں ایک ہزار 958 ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گےمردان میں 5 پولنگ اسٹیشن بنوں میں 7 ہری پور میں 17 جبکہ لوئر دیر میں ایک پولنگ اسٹیشن قائم کر دئے گئے مردان میں 5 پریزائڈنگ افسران،12 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران 12 پولنگ افسران بنوں میں 7 پریزائڈنگ افسران،23 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران 23 پولنگ افسران ہری پور میں 17 پریزائدنگ افسران ،38 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران 38 پولنگ افسران لوئر دیر میں ایک پریزائڈنگ افسر،3 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران 3 پولنگ افسران  الیکشن ڈیوٹی  دیں گے۔