Sunday, September 8, 2024

کے پی کے کی حکومت درخت لگارہی ہے جبکہ پنجاب میں ٹمبر مافیا جنگل کاٹنے میں سرگرم ہے: عمران خان

کے پی کے کی حکومت درخت لگارہی ہے جبکہ پنجاب میں ٹمبر مافیا جنگل کاٹنے میں سرگرم ہے: عمران خان
January 16, 2016
  ہری پور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت درخت لگا رہی ہے جبکہ پنجاب میں ٹمبر مافیا جنگل کاٹنے میں لگاہوا ہے اورحکومت میٹرو اگانے میں مصروف ہے خیبرپختونخوامیں تبدیلی آچکی ہے،   ن لیگ کونظرنہ آئے تووہ کیا کریں۔ تفصیلات کےمطابق ہری پور کے علاقے مکھنیال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا تھا کہ کے پی کے میں اپنی کارکردگی دکھائیں گے اس لئے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے درخت اگا رہے ہیں اسکے برعکس پنجاب حکومت میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں میں مصروف ہے.پنجاب میں جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے.۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے بھی کے پی کے کے بلین سونامی ٹری مہم کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ ایک وفاقی سیکرٹری کی تنقید کے بعد ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس منصوبے کی مانٹیرنگ آزادانہ طور پر کروائیں گے اور اسی لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے جائزہ رپورٹ تیار کروائی جس کے مطابق منصوبے کی کامیابی کی شرح پچاسی فیصد ہے۔ کے پی کے حکومت نہ صرف جنگلات اگانے کےلئے کام کر رہی ہے بلکی ٹمبر مافیا کے خاتمے کےلئے بھی سرگرم عمل ہے۔