Thursday, April 18, 2024

کے پی کے کابینہ نے ملک کی پہلی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن پالیسی کی منظوری دیدی

کے پی کے کابینہ نے ملک کی پہلی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن پالیسی کی منظوری دیدی
March 21, 2015
خیبرپختونخواہ (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ نے ملک کی پہلی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن پالیسی کی منظوری دیدی، جس کے تحت پانچ شعبوں پر چھہ ارب نوے کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ تفسیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران ملک کی پہلی انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ وزیراطلاعات مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کا نفاذ ای گورننس کی جانب اہم قدم ہے جس کے باعث صوبے میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول پیدا ہو گا جبکہ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی کابینہ نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گریڈ11 سے 17 تک کی آسامیوں پر بھرتیوں میں سست روی کا نوٹس لیا اور اس بارے میں پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی کو پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے تمام محکموں کو دوسالہ کارکردگی کابینہ کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بلاتفریق احتساب کو یقینی بنائے گی اور کرپٹ عناصر کو پلی بارگین کی کوئی سہولت نہیں دی جائیگی۔