Thursday, March 28, 2024

کے پی کے: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ی والدین کی تعداد 18ہزار سے متجاوز

کے پی کے: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ی والدین کی تعداد 18ہزار سے متجاوز
March 21, 2015
پشاور(نائنٹٰی ٹو نیوز)خیبر پختونخوا میں پولیو قطرے بچوں کو پلانے سے انکاری والدین کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انکاری والدین کی سب سے زیادہ تعداد صوبائی دار الحکومت پشاور میں  ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو کے مرض کو قابو کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیو سے بچاؤ کے لئے چلائی جانے والی مہم میں تیزی تو لائی گئی ہے مگر اس کے باوجود پولیو سے انکاری والدین کی تعداد18ہزار 769تک پہنچ گئی ہے۔ تشویش کی بات تو یہ ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سب سے زیادہ لوگ پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں جن کی تعداد 6ہزار 241ہے، دوسرے نمبر پر صوابی میں 4ہزار والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔ اسی طرح بنوں 3ہزار 614زنکاری کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،دوسری جانب صوبہ بھر میں ایک لاکھ بچوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی نہیں ہو سکی ہے۔ اس میں بھی پشاور پہلے نمبر ہر ہے جہاں 16ہزار 883بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے اسی طرح مانسہرہ 15ہزار 259بچوں کے ساتھ دوسرے پر ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع نوشہرہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں 7ہزار 536بچوں کو قطرے پلائے نہیں جا سکے ۔ اسی طرح چترال میں پولیومہم کی کوریج سب سے کم رہی جہاں صرف 43فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔