Saturday, April 27, 2024

  کے پی کے میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو دوبارہ میچ کھیلنے کا چیلنج دیتا ہوں : عمران خان

   کے پی کے میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو دوبارہ میچ کھیلنے کا چیلنج دیتا ہوں : عمران خان
June 6, 2015
منڈی بہاؤ الدین (92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو چیلنج کردیا۔ کہتے ہیں کہ کے پی کے میں دھاندلی کا شور مچانے والے واپس آ کر دوبارہ میچ کھیل لیں کامیابی پھر بھی تحریک انصاف کو ہی ملے گی۔ تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منڈی بہاؤالدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون اور نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف اپنے ایمپائر کھڑے کر کے کھیلنے کے عادی ہیں صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا جو پورا نہ کیا گیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ عمران خان نے میٹرو بس منصوبے کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف حکومت نے ساٹھ ارب میٹرو پر خرچ کر دیئے جبکہ ڈھائی کروڑ پاکستانی اسکولوں سے محروم ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور مسلم لیگ نون پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی بن چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو دعوت بھی دے ڈالی کہ دوبارہ میچ کھیل لیں اس میں بھی تحریک انصاف کو ہی کامیابی ملے گی ۔