Sunday, September 8, 2024

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک لاکھ چارہزار سترہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک لاکھ چارہزار سترہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
April 26, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ایک لاکھ چار ہزار سترہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ویلج اور نیبرہوڈ کونلسز میں جنرل نشستوں کیلئے بیالیس ہزار آٹھ سو پچپن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ویلج اور نیبر ہوڈ کی سطح پر خواتین کی نشستوں کیلئے نو ہزار آٹھ سو آٹھ ، کسان نشستوں کیلئے سولہ ہزار چار سو اٹھانوے، نوجوانوں کی نشستوں کیلئے پندرہ ہزار چار سو اکاون جبکہ اقلیتوں کی نشستوں کیلئے پانچ سو ستاون امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ضلع کونسل کی سطح پر جنرل نشستوں کیلئے سات ہزار چھ سو بیالیس ، خواتین کی نشستوں کیلئے چھ سو اکسٹھ، کسانوں کی نشستوں کیلئے چار سو آٹھ، یوتھ کیلئے دو سو پینسٹھ جکبہ اقلیتوں کی نشستوں کیلئے ایک سو ستائیس امیدوار میدان میں ہیں۔ تحصیل کی سطح پر جنرل نشستوں کیلئے سات ہزار نو سو پندرہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تحصیل کونسل کی خواتین نشستوں کیلئے سات سو دو ، کسانوں کی نشستوں کیلئے پانچ سو اسی ، یوتھ کیلئے چار سو ستاون جبکہ اقلیتوں کیلئے ایک سو چوالیس امیدوار میدان میں ہیں۔