Thursday, April 25, 2024

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں : خورشید شاہ

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں : خورشید شاہ
June 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے  غیررسمی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے دھاندلی شدہ بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ  سب نے دیکھا کہ کے پی کے کے وزرا نے دھاندلی کی انتہا کر دی، عمران خان کی دوبارہ الیکشن کرانے  کی پیشکش خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے حکومت میں آنے پر اخلاقیات بھول گئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات 3مرحلوں میں کرائے جائیں ۔ شفاف الیکشن سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو  جا ئے گا۔