Sunday, September 8, 2024

کے پی کے حکومت نے شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

کے پی کے حکومت نے شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا
January 21, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے شہداء کے لواحقین کے لئے معاوضوں  کا اعلان کیا جبکہ وفاقی حکومت سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت  نے باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کے لئے پیکج کا اعلان کرد یا ہے ، پیکج کے تحت شہید ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرحامد حسین  کے لواحقین کو ایک کروڑ 54 لاکھ روپے دئے جائیں گے جبکہ یونورسٹی کے دیگر 4 شہید ملازمین میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 44لاکھ روپے ملیں گے ، اسی طرح شہید طلباء کوورثاء کو 20، 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جو وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اس لئے  صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئر کانسٹیبلری  کی پلاٹون واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اسے صوبے کی سرحدوں پرتعینات کیا جاسکے ، کابینہ نے محسوس کیا کہ خیبر پختونخوا  اب بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے اس لئے صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے وفاق سے   ملنے والی 1 فیصد رقم میں اضافہ کرنا ضروری ہے کابینہ نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ صوبوں میں 5 ہزار پولیس کی بھرتی کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے۔