Tuesday, April 23, 2024

کے پی کے بلدیاتی انتخابات:سیاسی جماعتوں کے کارکنان باہم دست و گریبان ،کئی پولنگ سٹیشن پر پولنگ بھی روکنا پڑی

کے پی کے بلدیاتی انتخابات:سیاسی جماعتوں کے کارکنان باہم دست و گریبان ،کئی پولنگ سٹیشن پر پولنگ بھی روکنا پڑی
May 30, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کئی مقامات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان  لڑائی جھگڑے ہوئے اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں دو گروپوں میں تصادم ہوا،کارکنوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ پشاور کے کاکشال پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی وجہ سے پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے رک گیا، گلبہار کے پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم ہو گیا،کارکنوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی ، اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر رہے۔ کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے بنوں میں تحریک انصاف اور جے یو آئی کےکارکنوں میں جھگڑا ہوا اور  پولنگ معطل کردی گئی ،صوابی کے علاقے ڈاڈائی پولنگ اسٹیشن میں اے این پی اور عوامی جمہوری اتحاد کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ صوابی میں پولنگ عوامی نیشنل پارٹی اورعوامی جمہوری اتحادکےکارکنوں میں جھگڑےکے باعث معطل  ہوگئی۔ نوشہرہ میں گورنمنٹ گرلزہائی سیکنڈری اسکول پولنگ اسٹیشن میں عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور  پولنگ روک دی گئی۔ اسی طرح کرک کے پولنگ اسٹیشنوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی،کرک ون میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے مانسہرہ کی یو سی کاغان میں دو گروپوں میں فائرنگ  سے چالیس سے  زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ  اس دوران پولنگ  بھی بند کر دی گئی۔