Sunday, April 28, 2024

کے پی کے ایک بار پھر لرز اٹھا ،5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کے پی کے ایک بار پھر لرز اٹھا ،5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے
November 2, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے ایک مرتبہ پھرزلزلے سے لرزاٹھے، جھٹکے شمالی وزیرستان اورپنجاب میں بھی محسوس کئے گئے، جس کے بعدلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سےباہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلےکی شدت پانچ اعشاریہ دو اور مرکزکوہ سلیمان میں دس کلومیٹرگہرائی میں تھا۔ تفصیلات کےمطابق چھبیس اکتوبرکو ملک بھر میں آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔اس روزآنے والے زلزلے کے جھٹکے پنجاب،خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں محسوس کئے گئے اس دوران تین سو سے زائد افراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوئےہزاروں گھربھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملتان سے دوسواسی کلومیٹردور کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔پنجاب کے شہرچنیوٹ،اٹک، ڈی جی خان میں زمین لرزاٹھی۔ ۔ڈیرہ غازی  خان میں چشمہ روڈ پر دراڑیں بھی پڑگئیں۔ جھٹکے خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ جن میں  پشاور،  سوات، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، نوشہرہ اورایبٹ آباد شامل ہیں۔ وزیرستان اورخیبرایجنسی میں بھی زلزلہ آیازلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔