Sunday, September 8, 2024

کے پی کے: انٹرڈسٹرکٹ خواتین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاورمیں شروع،پاوں میں جوتوں اورپینے کے پانی سے محروم صنف نازک مقابلوں میں مصروف

کے پی کے: انٹرڈسٹرکٹ خواتین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاورمیں شروع،پاوں میں جوتوں اورپینے کے پانی سے محروم صنف نازک مقابلوں میں مصروف
May 10, 2015
پشاور(سپورٹس ڈیسک)خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین اتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی، پاؤں میں جوتے اور پینے کو پانی نہیں۔۔ بنیادی ضروریات کے بغیر ہی خواتین اتھلیٹس مقابلے کےلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے  قیوم سٹیڈیم میں ننگے پائوں، پینے کے پانی اور فرسٹ ایڈ کی سہولت کے بغیر شدید گرمی میں دوڑنے والی یہ خواتین خیبرپختونخوا انٹر ریجنل ویمن اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شریک ہیں ۔ سات ریجن کی چوراسی خواتین اتھیلیٹس چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں،خواتین اتھیلیٹس بنیادی ضروریات اور سہولیات نہ ہونے کا رونا روتی رہیں۔۔ چیمپیئن شپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نہ تو فنڈز کی کمی ہے اور نہ ہی سہولیات کی۔ اتھلیٹس کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔۔ سہولیات کی فراہمی کے دعوے اپنی جگہ لیکن ننگے پائوں خواتین اتھلیٹس کا میدان میں دوڑنا چیمپیئن شپ انتظامیہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔ اس موقع پر 92نیوز کے نمانئدےنے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل سے رابطہ کی کوشش کی تو پہلے تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا جب ان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پر تین بجے بی پر دے دونگا لیکن بعد میں انہوں نےاپنا نمبر بند کردیا۔   girls4girls2 girls3  girls6 girls7