Friday, April 26, 2024

  کے پی کے احتساب کمیشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت قابل مذمت ہے : عمران خان

   کے پی کے احتساب کمیشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت قابل مذمت ہے : عمران خان
October 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کی ہے کہتے ہیں جرائم پیشہ افراد کو اسلام آباد میں چھپا کر وفاقی حکومت احتساب میں رکاوٹیں ڈال رہی ہےہمارے احتساب پر شک کی گنجائش نہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق کرپشن کو بے نقاب کرنے کے بجائے مک مکا کی پالیسی پر گامزن ہے، مگرخیبر پختونخوا احتساب کمیشن کسی سے رعایت نہیں برتے گا۔ عمران خان کا موقف ہے کہ  خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کا عمل شروع کرکے عوام سے عہد نبھایا،خیبرپختونخوا میں آزاد احتساب کمیشن کے قیام میں دو سال کا وقت لگا۔ پی ٹی آئی کے وزرا، اور ارکان کی گرفتاری سے احتساب کا عمل شروع کیا، خیبرپختونخوا احتساب کو اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل تھی مگراحتساب شروع ہوتے ہی پارٹیاں مزاحمت پر اتر آئی ہیں، مگر کسی کو تحریک انصاف کے احتساب کے مشن پر شک نہیں ہونا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں اور پارلیمنٹیرینز کواحتساب سے بچانے کا وفاق کا رویہ قبول نہیں ہے۔