Tuesday, April 23, 2024

کے پی کے : 14اضلاع میں 352پولنگ اسٹیشنز پر 30جولائی کو دوبارہ انتخابات ہونگے

کے پی کے : 14اضلاع میں 352پولنگ اسٹیشنز پر 30جولائی کو دوبارہ انتخابات ہونگے
July 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بد انتظامی،الیکشن کمیشن نے صوبے کے 14 اضلاع میں 352 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے،پولنگ کے دوران سیکورٹی کے لیے فوج تعینات کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،کسی بھی بد نظمی اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے،اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے بلدیاتی انتخابات کے دوران بد نظمی اور بد انتطامی کے باعث درخواستیں دی تھیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلسل آٹھ روز سماعت کے بعد 14 اضلاع کے 352 پولنگ اسٹیشنز پر 5 جولائی کو دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے تھے،،تاہم پشاور ہائی کورٹ نے بعد میں پولنگ روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں ری پولنگ روکنے کی تمام درخواستیں خارج کر تے ہوئے کہا ہے کہ ری پولنگ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے کسی اور عدالت کو نہیں352 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے حوالے الیکیشن کمیشن کی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل ہیں اور پولنگ 30 جولائی کو ہو گی۔