Wednesday, May 8, 2024

کے پی ٹی پر کنٹینرز کو پورٹ چارجز سے چھوٹ کا دورانیہ 15 دن کر دیا گیا

کے پی ٹی پر کنٹینرز کو پورٹ چارجز سے چھوٹ کا دورانیہ 15 دن کر دیا گیا
April 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے پریشان پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ کے پی ٹی پر کنٹینرز کو پورٹ چارجز سے چھوٹ کا دورانیہ 15 دن کر دیا گیا۔ 25 مارچ سے 30 اپریل تک آنے والے کنٹینرز کو 15 دنوں تک چارجز سے چھوٹ ہوگی۔ کے پی ٹی پر کنٹیرز دورانیہ میں توسیع پر سیکنڈ سلیب کے چارجز لاگو ہوں گے۔ ٹرمینل آپریٹرز 30 اپریل تک آنے والے کنٹیرز 15 مئی تک سٹوریج ایریا میں رکھ سکیں گے۔ کے پی ٹی ماہانہ 89 ملین روپے ریونیو کماتا ہے۔ تاجروں کی سہولت کیلئے بھاری نقصان برداشت کرے گا۔