Thursday, April 18, 2024

کے پی ٹی غیر قانونی بھرتیاں کیس،بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کے پی ٹی غیر قانونی بھرتیاں کیس،بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
September 22, 2018
کراچی ( 92نیوز ) احتساب عدالت نے کے پی ٹی غیر قانونی بھرتی کیس میں ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، دیگر ملزمان میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف بھی شامل ہیں۔ کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سے دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ، احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ نیب ریفرنس میں شامل آٹھ ملزمان میں رؤف اختر فاروقی اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف بھی شامل ہیں، نیب کے مطابق ملزمان نے دو ہزار بارہ میں کے پی ٹی میں نو سو چالیس غیر قانونی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو دو ارب اٹھاسی کروڑ پچپن لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ عدالت نے نیب ریفرنس کی مزید سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔