Friday, April 19, 2024

کے پی ایل، کوٹلی لائنز کو مظفر آباد ٹائیگرز کی 5 وکٹوں سے شکست

کے پی ایل، کوٹلی لائنز کو مظفر آباد ٹائیگرز کی 5 وکٹوں سے شکست
August 10, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) میں کوٹلی لائنز کو مظفر آباد ٹائیگرز نے 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے ذیشان اشرف کے ناقابل شکست 107 رنز کی بدولت ایک سو چھیانوے رنز کا ہدف حاصل کیا۔

کوٹلی لائنز کی طرف سے عاکف جاوید نے 2،خرم اور عرفان اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوٹلی لائنز نے پہلے کھیل کر 4وکٹوں پر 195 رنز بنائے، آصف علی سڑسٹھ اور سید عبد اللہ پینتیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کامران اکمل اور سیف نے 28،28 رنز بنائے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کی جانب سے محمد حفیظ اور عثمان یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے سنچری میکر ذیشان اشرف مین آف دی میچ قرار پائے۔