Friday, March 29, 2024

کے پی ایل، میرپور رائلز کی اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے شکست

کے پی ایل، میرپور رائلز کی اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے شکست
August 9, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کا ایک سو چھیالیس رنز کا ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

مختار احمد 45،شرجیل خان 35،شعیب ملک 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، میر پور رائلز کے سلمان ارشاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آج شیڈول دوسرے میچ میں راولاکوٹ ہاکس اور مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے آئیں گی۔