Wednesday, April 24, 2024

کے پی الیکشن میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، شہباز گل

کے پی الیکشن میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، شہباز گل
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کے پی الیکشن میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔

شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پی الیکشن میں اکثر مقامات پر تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہی تھا۔ کے پی ہمارا گھر ہے اور گھر رہے گا۔ مریم نواز خیبرپختونخواالیکشن کے حوالے سے مودی کی زبان بول رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا۔ مریم نواز چچا کے اکاؤنٹ میں 16 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا جواب دیں۔ آنے والے الیکشن میں معلوم ہو گا کس کو ہیلمٹ پہن کر عوام میں جانا ہو گا۔