Friday, April 26, 2024

کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران مرنے والے کوہ پیما کی تلاش جاری

کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران مرنے والے کوہ پیما کی تلاش جاری
January 17, 2021

سکردو (92 نیوز) کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران مرنے والے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے، ذرائع کے مطابق پاک آرمی کی ہیلی ریسکیو ٹیم کے ٹو بیس کیمپ روانہ ہوگئی۔

اسپین کے کوہ پیما کی لاش کو ریسکیو کیا جائے گا، سپینش کوہ پیما کے ٹو کیمپ ون سے 20179 فٹ کی بلندی سے برفانی دراڑ میں گر گئے تھے۔

گزشتہ روز نیپال کے جانباز کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پہلی بار موسم سرما میں سر کر لی۔