Thursday, May 9, 2024

کے ٹو سر کرنے کا خواب ادھورا، پولش خاتون کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کے ٹو سر کرنے کا خواب ادھورا،  پولش خاتون کو ریسکیو کرکے  اسپتال منتقل کر دیا گیا
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی باپ، بیٹا کوہ پیما بغیر آکسیجن کے ٹو سرکرنے کے قریب ، کل خوشخبری ملنے کا امکان ہے جبکہ پولش خاتون کوہ پیما کا کے ٹو سر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

کے ٹو مشن تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کوہ پیما باپ اوربیٹا بغیر آکسیجن کے تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں ، 21 غیرملکی کوہ پیما بھی کے ٹو سر کرنے کےلئے سرگرداں ہیں ۔
کے ٹو کے مشن پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ 7200 میٹر کی بلندی پر پہنچ گئے ۔وہ آج رات 7400میٹر بلندی پر رات گزاریں گے،اٹلی سے تعلق خاتون رکھنے والی کوہ پیما تمارا لنگر اور چلی کے کوہ پیما جوآن پوبلوموہر 8ہزار کی بلندی پر کیمپ فور میں پہنچ چکے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں کوہ پیما کل صبح نو بجے کے ٹو سر کر لیں گے۔

اس وقت دو پاکستانی کوہ پیماؤں سمیت 21 یورپی ممالک کے کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لئے مہم جوئی پر ہیں،امید ظاہر کی جارہی ہے کہ تمام کوہ پیما کل پانچ فروری کوکے ٹو پر فتح کے پرچم گاڑھ دینگے ۔
دوسری جانب پولش خاتون کوہ پیما کا کے ٹو سر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا،  مس میگ ڈیلینا دوران مہم جوئی شدید بیمار ہوگئی تھیں ۔انھیں کیمپ ٹو سے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کرکے سی ایم ایچ سکردو منتقل کردیا ہے جہاں انھیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولش کوہ پیما خاتون میگ ڈیلینا کو ڈاکٹر نے انتہائی اونچائی پر جانے سے منع کیا تھا جبکہ پولش خاتون نے ہر حال میں کے ٹو سر کرنے کے لئے پرعزم تھی۔