Friday, March 29, 2024

کے فور منصوبہ مجھے دیں ، تین سال میں مکمل کر دونگا ،مصطفی کمال

کے فور منصوبہ مجھے دیں ، تین سال میں مکمل کر دونگا ،مصطفی کمال
July 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفی کمال نے سندھ حکومت کو بڑی پیشکش کردی ،کہاکہ کے فور منصوبہ ان کے حوالے کردیاجائے تین برس میں منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں گے اور تنخواہ بھی صرف ایک روپیہ لیں گے۔ مصطفی کمال نے پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سندھ حکومت کو کے فور منصوبہ مکمل کرنے  میں  مدد دینے کی پیشکش کردی ، منصوبے کی ڈیڈ لائن بتاتے ہوئے کہا کہ صرف تین سال میں منصوبہ مکمل کر دوں گا اور تنخواہ صرف ایک روپیہ لوں گا۔ پی ایس پی سربراہ کاکہناتھاکہ خالدمقبول صدیقی پانی کےلئے شہر میں بینرز تو لگاتےہیں وزیراعظم سے بات کیوں نہیں کرتے ، مصطفی کمال نے کہاکہ 21 جولائی کا جلسہ حکمرانوں  کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ پی ایس پی سربراہ نے بتایاکہ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں  نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی  ہے۔