Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کی کراچی کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کو ملکر چلنے کی پیشکش

وزیراعظم کی کراچی کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کو ملکر چلنے کی پیشکش
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی ترقی کے لئے سندھ حکومت کو مل کر چلنے کی پیشکش کردی۔ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کے سی آر سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) کا سنگ بنیاد رکھنا بہت بڑا موقع ہے۔ کے سی آر پر سندھ اور وفاقی حکومت کو بہت زور لگانا ہوگا، امید ہے سندھ حکومت ہمارے ساتھ پورا تعاون کرے گی۔

وزیرِاعظم نے کہا کراچی کو بہت اہمیت حاصل ہے، افسوس ہے 80 کی دہائی میں کراچی میں انتشار شروع ہوگیا۔ کراچی کے مسئلے مسائل نے پورے ملک کو متاثر کیا۔ پچھلے سال ستمبر میں ٹرانفارمیشن پلان بنایا، وفاق اور سندھ حکومت نے مل کر ٹرانفارمیشن کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کراچی پوری دنیا سے سرماریہ کاری کھینچ سکتا ہے، بدقستمی سے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر کام نہیں ہوا۔ کراچی کا دوسرا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، کے فور کے ذریعے دو سال میں پانی پہنچ جائے گا۔ کراچی کے مسئلے کے حل کےلئے  وفاق اور سندھ کو مل کر چلنا ہوگا، سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں مل کر چلنا پڑے گا، کراچی اسی طرح پھیلتا گیا تو مسائل پیدا ہونگے۔

عمران خان نے کہا لاہور کو بچانے کے لئے راوی سٹی بنا رہے ہیں، ابھی سے منصوبہ بندی نہ کی تو بہت مسائل پیدا ہونگے۔ اوورسیز پاکستانی سب سے برا اثاثہ ہیں، راوی ریور سٹی میں باہر سے پیسہ آئے گا، بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت سے مذاکرات کو تیار ہیں۔ بنڈل آئی لینڈ بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔