Monday, May 6, 2024

کے اے ایس بی بنک کو بنک اسلامی میں ضم کر دیا گیاہے

کے اے ایس بی بنک کو بنک اسلامی میں ضم کر دیا گیاہے
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)بینک دولت پاکستان کو کے اے ایس بھی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے  کہ وفاقی حکومت نے بینک کے انضام کی اسکیم منظور کر لی ہے۔ انضمام کی اسکیم  کے تحت کے اے ایس بی بنیک لمیٹڈ کو بینک اسلامی لمیٹڈ میں ضم کردیاگیاہے۔ چنانچہ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ التوائے قرض فوری طور پر اٹھا لیا گیا ہے ۔ سابقہ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کے کھاتہ داراب بنک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں اور سابقہ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کی متعلقہ برانچوں میں اپنے کھاتے اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں ۔