Sunday, May 12, 2024

کے ایم سی کے دو خاکروب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

کے ایم سی کے دو خاکروب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
January 19, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں سڑک صاف کرتے ہوئے خاتون سمیت کے ایم سی کے دو خاکروب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ایک خاتون اور مرد زخمی بھی ہوئے ۔ کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی تیز رفتار گاڑیاں  شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن گئیں ، باغ  کورنگی میں سڑک کی صفائی کرتے کے ایم سی  کے دو خاکروب تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق  ہونے والوں میں 45سالہ فیروزہ بی بی اور50 سالہ جارج مسیح شامل ہیں ۔ جناح اسپتال  میں  جاں بحق افراد کے لواحقین نے  بتایا کہ جارج مسیح پانچ بچوں کاباپ تھا، فیروزہ  بی بی کورنگی کی رہائشی تھی۔ ٹریفک حادثے کی نذر والے خاکروبوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں ،  پولیس کا کہنا ہے حادثے کے بعد کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا  جس کی تلاش جاری ہے۔