Saturday, April 27, 2024

کے ایم سی کو بجلی واجبات کی ادائیگی کا حتمی نوٹس جاری

کے ایم سی کو بجلی واجبات کی ادائیگی کا حتمی نوٹس جاری
December 16, 2017

کراچی (92 نیوز)کے الیکٹرک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بجلی واجبات کی ادائیگی کا حتمی نوٹس دیتے ہوئے7  روز کی مہلت دیدی۔

ذرائع کے مطابق دو سو اکیانوے کنکشنز کی مد میں تین ارب پندرہ کروڑ نوے لاکھ واجبات ادا کرنے کا حتمی نوٹس بھجوایا گیا ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں کے ایم سی دفاتر، پارکس اور سڑکوں پر اندھیرا چھا جائے گا۔

نوٹس میں واضع کیا گیا ہے کہ سات روز میں ادائیگی نہ ہوئی تو کنکشنز منقطع کرنا شروع کردیں گے۔