Saturday, May 18, 2024

کے ایم سی کا کراچی میں قائم مزید غیرقانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ

کے ایم سی کا کراچی میں قائم مزید غیرقانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ
March 26, 2019

 کراچی (92 نیوز) کے ایم سی نے کراچی میں قائم مزید غیرقانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کی نقول 92 نیوز نے حاصل کرلیں۔

کے ایم سی حکام کے مطابق لیمارکیٹ کی 703 دکانوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447، اورنگزیب مارکیٹ کی 180 بہاءالدین شاہ مارکیٹ کی 148 جبکہ مدینہ کلاتھ مارکیٹ، تاج محل مارکیٹ اور اکبر روڈ پر 350 دکانیں بھی گرائی جائیں گی۔

 میئر وسیم اختر کا کہنا تھا تجاوزات کے خاتمے کیلئے حکم پر عملدرآمد ہو رہا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کا انتظار ہے۔

 میئر کراچی نے کہا کہ شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کے فیصلے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ روشنیوں کا شہر رات کو جاگتا ہے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے کراچی میں پارکوں، میدانوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق درخواستیں کی سماعت سے انکار کر دیا۔ جسٹس گلزار نے کہا جسٹس منیب اختر انہی درخواستوں کو سن چکے ہیں۔ نئے بینچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دی گئی۔