Thursday, April 25, 2024

کے ایم سی کا قبضہ مافیا کیخلاف رات گئے آپریشن

کے ایم سی کا قبضہ مافیا کیخلاف رات گئے آپریشن
November 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کے ایم سی  انسداد تجاوزات سیل نے قبضہ مافیا کے خلاف نائٹ آپریشن  کیا ، قبضہ مافیا کے خلاف طارق روڈ،شہید ملت روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریااور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن کے دوران مزاحمت پر 9 افراد کوحراست میں بھی لے لیا گیا،کے ایم سی عملے کی جانب سے فٹ پاتھ پر رکھی گئے اسٹالز، کیبن ، کرسیاں ،پنجرے ، فریج سمیت متعدد سامان ضبط کر لیا گیا۔ قبضہ مافیا شام ہوتے ہی گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ پر قبضہ کرلیتا تھا۔ مزاحمت کرنے والے افراد کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ احکامات کے تحت جاری ہے۔