Friday, April 19, 2024

کے ایم سی میں تین کروڑ روپےماہانہ گھوسٹ ملازمین کے نام پرلوٹ لئےجاتےہیں : شاہد حیات

کے ایم سی میں  تین کروڑ روپےماہانہ گھوسٹ ملازمین کے نام پرلوٹ لئےجاتےہیں : شاہد حیات
June 27, 2015
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں ہر ماہ تین کروڑ روپے کی گھوسٹ ملازمین کے نام پر لوٹ مارکی  جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلدیہ عظمٰی کراچی کے محکمہ تعلیم کے میں ایک بڑے اسکینڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے دوہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگالیا، اور کے ایم سی کے ڈائریکٹرزسمیت نو ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے گھوسٹ ملازمین کا سب سے پہلے سات فروری دوہزار چودہ کو نائٹی ٹو نیوز نے کیا انکشاف، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات نے پریس کانفرنس میں کیا اس اسکینڈل کا پردہ چاک انکا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں ہر ماہ تین کروڑ روپے کی گھوسٹ ملازمین کے نام پرلوٹ مار کی جاتی تھی۔ شاہد حیات نے گھوسٹ ملازمین اسکینڈ ل میں 9ملزمان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ گھوسٹ ملازمین کے نام پر جاری کی جانے رقم کے ایم سی کے اعلی افسران میں بھی تقسیم کی جاتی تھی۔ اس کیس کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی تفتیش کی جائے گی،ایف آئی اے حکام کے مطابق اس کیس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے پہلو پر بھی تفتیش کی جائئیگی جبکہ ڈائریکٹر اوراسٹنٹ ڈائریکٹرعہدے کے مزید تین افسران کو گرفتار کیا جائے گا ۔