Saturday, April 20, 2024

کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا حکم

کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا حکم
July 14, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےکےایم سی اورڈی ایم سی کے80 ہزارملازمین کوعیدسےقبل تنخواہوں کی ادائیگی کاحکم دیدیا۔ تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب پرمشتمل دورکنی بنچ نےدرخواست کی سماعت کی،درخواست میں بتایاگیاکہ چارماہ گزرنے کےباوجودتنخواہیں اورپنشن ادانہیں کی جارہی۔ عدالت نےملازمین کوعید سےقبل تنخواہیں اداکرنےکاحکم دیتےہوئے ریمارکس دیےکہ تنخواہ جاری نہ کی گئی توآئندہ آنےوالی گرانٹ ناظرہائیکورٹ کےپاس جمع کرائی جائےگی۔ سندھ ہائیکورٹ نےایڈمنسٹریٹرکےایم سی اورایڈمنسٹریٹرڈی ایم سی سےچاراگست کوریکارڈ طلب کرلیا۔