Saturday, April 20, 2024

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
May 18, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھتیس ہزار تین سو پینسٹھ تک چلا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 181 پوائنٹس اضافے کے بعد چھتیس ہزار تین سو اٹھارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 49 ڈالر ہونے کا اثر مقامی مارکیٹ پر مثبت پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انڈیکس اوپر کی جانب بڑھتے ہوئے نئے ریکارڈز بنا رہا ہے کیونکہ مارکیٹ مین آئل اینڈ گیس سیکٹر کا ویٹیج سب سے زیادہ ہے۔ آج پورے دن کے دوران چھبیس کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد حصص کی خریدو فروخت ہوئی۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپیٹل بائیس ارب روپے بڑھ کر سات ہزار چار سو ستائیس ارب روپے ہو گئی ہے۔ پورے دن کے دوران سب سے زیادہ کام ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونی کیشن اور بینکنگ سیکٹر میں ریکارڈ کیا گیا۔