Sunday, September 8, 2024

کے ایس ای نے سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کو مسترد کر دیا

کے ایس ای نے سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کو مسترد کر دیا
July 31, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نےسرمایہ کاری کےمتعلق میڈیااورسوشل میڈیاپرزیرگردش افواہوں اورغیرمصدقہ اطلاعات پرخصوصی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سےسرمایہ کاری کےحوالےسےمیڈیااورسوشل میڈیاپرزیرگردش افواہوں اورغیرمصدقہ اطلاعات کوسختی سےمستردکردیا گیا۔ کےایس ای انتطامیہ کی جانب سےسرمایہ کاروں کیلئےخصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے، جس میں وضاحت کی گئی ہےکہ سرمایہ کارمیڈیااورسوشل میڈیاپرزیرگردش افواہوں اورغیرمصدقہ اطلاعات پرکان نہ دھریں،پریشانی سےبچنےکیلئےکےایس ای انتظامیہ اورمتعلقہ کمپنیزسےرابطہ کیاجائےاورافواہیں وغیرمصدقہ اطلاعات دینے والوں کے بارےمیں اگاہی فراہم کریں۔