Friday, April 26, 2024

کے الیکٹرک صارفین کیلئے 6 ماہ کا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

کے الیکٹرک صارفین کیلئے 6 ماہ کا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کے الیکٹک کے صارفین کے لئے پہلے بری پھر اچھی خبر، 6 ماہ کا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر پہلے بجلی گرادی۔ ساتھ ہی تھوڑا سا ریلیف بھی دیدیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جنوری تا جون 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پہلے 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ اگلے 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جنوری 2021 کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 25 پیسے، فروری میں 2 روپے 1 پیسہ جبکہ مارچ میں 1 روپیہ 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اپریل 2021 کے ایف سی اے کی مد میں 55 پیسے، مئی میں 95 پیسے جبکہ جون میں 15 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ جنوری اور جون کے ایف سی اے کا اطلاق اگست، فروری اور اپریل کے ایف سی اے کا اطلاق ستمبر جبکہ مارچ اور مئی کے ایف سی اے کا اطلاق اکتوبر کے بل میں ہوگا۔

ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ ٹیرف میں کمی کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔