Thursday, March 28, 2024

کے الیکٹرکاور 8سالہ بچے کے اہلخانہ میں معاہدہ طے پاگیا

کے الیکٹرکاور 8سالہ بچے کے اہلخانہ میں معاہدہ طے پاگیا
September 19, 2018
کراچی  ( 92 نیوز)  کے الیکٹرک اور 8 سال کے بچے کے اہلخانہ میں معاہدہ طے پاگیا۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت  نے سائٹ سپرہائی وے میں  8 سال کے عمر کوزندگی بھر کا پچھتاوا دے دیا ، لٹکتی تاروں میں کرنٹ نے عمر کو دونوں بازوؤں سے محروم کردیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک اور متاثرہ بچے کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، کمپنی متاثرہ اہلخانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ ادا کرے گی ، جس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی کیا جائے گا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو ماہانہ 300 یونٹس کے برابر رقم بھی ادا کرنے اور بچے کا مکمل علاج کرانے کا حکم دیا  ، عدالت نے تفتیشی افسر کو معاہدہ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عدالتی حکم سینیٹ کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا ۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے گرفتار 7 افسران کی ضمانت منظور کرلی ۔