Thursday, April 18, 2024

کے الیکٹرک کےخلاف عوامی شکایات کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

کے الیکٹرک کےخلاف عوامی شکایات کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا
September 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کے الیکٹرک کےخلاف عوامی شکایات کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر ڈی جی نیب کو انکوائری کی ہدایت کر دی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کےخلاف شکایات اور مزار قائد کے گرد چائنہ کٹنگ کیس کی رپورٹ 7 روز میں طلب کی ہے۔ نیب کراچی کو کےالیکٹرک سے کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات حاصل کرنے اور کے الیکٹرک کے خلاف 3 ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی  ہے۔ چیئرمین نے اینکر پرسن مرید عباس قتل پر انکوائری رپورٹ بھی 7 روز میں مانگ لی۔ ٹائروں کے جعلی کاروبار کے نام پر عوام سے اربوں روپے لوٹنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔