Friday, May 17, 2024

کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل  ،پاک فوج نے بند باندھ دیا

کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل  ،پاک فوج نے بند باندھ دیا
July 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کے ڈی اے اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل ہوگیا ، جس کے باعث ایک درجن کے قریب سوسائٹیز کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچے اور ریتی بجری ڈال کر مزید پانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔ کراچی میں 2 دن کی بارش سے ہر طرف تباہی  مچا دی ، کے الیکٹرک  کا نظام پہلے ہی دن جواب دے گیا  ، کے ڈی اے اسکیم 33 کے گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا ۔ گرڈ اسٹیشن میں پانی داخل ہونے سے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی،اسٹیٹ بینک سوسائٹی، نیو انچولی سوسائٹی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے انتظامات نہیں کیے جاسکے  ، جس کے بعد پاک فوج کے جوان میدان میں آگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ، بڑے پائپ لگاکر گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی شروع کی گئی ،جبکہ ہیوی مشینری بھی موقع پر پہنچادی گئی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گرڈ اسٹیشن کے سامنے ریتی ڈال کر مزید پانی داخل ہونے سے روک دیا  ، کے الیکٹرک کا نظام 2 دن بعد بھی ٹھیک نہیں ہوسکا  ۔ لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائدآباد اور شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس گلستان جوہر، گلشن اقبال سمیت درجنوں علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے  جبکہ رفاہ عام سوسائٹی، گلزارہجری، گرین ٹاؤن، اسٹارگٹ اور دیگر کئی علاقے 24 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے ۔