Tuesday, April 16, 2024

کے الیکٹرک کی گورنر سندھ کو 2 روز میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی

کے الیکٹرک کی گورنر سندھ کو 2 روز میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی
June 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران، شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر ہے، کے الیکٹرک نے گورنر سندھ کو دو روز میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی کرادی۔ بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ کے الیکٹرک نے اگلے دو روز میں صورتحال میں بہتری کی نوید سنادی۔ شہر میں کئی کئی گھنٹوں کی طویل  اعلانیہ غیر  اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ  نے کےالیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی سے ملاقات کی اور صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا بولے شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کراچی والوں سے سخت ناانصافی ہے۔ وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس مہیا کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ  نے کہا  کراچی  کیلئے وفاق اضافی 500 میگا واٹ بجلی بھی دینے کو تیار ہےاور کے الیکٹرک کو  فرنس آئل حبکو سے مہیا کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کے سی ای او نے  گورنرکو اگلے 48گھنٹوں میں بجلی بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فرنس آئل کی کمی کے باعث دو پاور پلانٹ بند ہیں، اضافی فرنس آئل ملنے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔