Friday, April 26, 2024

کے الیکٹرک کی ناقص پالیسیوں اور بوسیدہ نظام نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا  

کے الیکٹرک کی ناقص پالیسیوں اور بوسیدہ نظام نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا  
July 13, 2015
کر اچی(92نیوز) کے الیکٹرک کی ناقص پالیسیوں اور بوسیدہ نظام نے روشنیوں کے شہر کراچی کو  اندھیروں میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کےمطابق کے الیکٹرک اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لئے کبھی نمی کا بہانہ کرتی ہے تو کبھی گیس کا کمی کا،لیکن اصل وجہ نظام میں خرابیاں ہیں،کئی برس پرانے آلات،گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابیاں،فیڈر ٹرپنگ  اور تاروں کی خرابیاں یہ وہ وجوہات ہیں جن  کی وجہ سے  بریک ڈاؤن ہوتا ہے ۔ بجلی کے بریک ڈاؤن پر کے ای ایس سی کے سابق چیئرمین تنظیم نقوی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا، کے الیکٹرک نے بجلی کے زیادہ لوڈ والے علاقوں میں کم وولٹیج کی لائنیں لگائیں جس کے باعث بریک ڈاؤن ہوا۔ ماہر پانی و بجلی  ارشد عباسی نے  بجلی بریک ڈاؤن پر کہا کہ کے الیکٹرک کی جنریشن کپیسٹی پرانی ہےبجلی کی ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا  گیا،گرڈ اسٹیشن، فیڈرز پر اوور لوڈنگ کے وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا۔