Saturday, April 20, 2024

کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونیوالے بچے کاعلاج بیرون ملک کروانے کی منظوری

کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونیوالے بچے کاعلاج بیرون ملک کروانے کی منظوری
September 17, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے معذور ہونے والے بچے کاعلاج بیرون ملک کروانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی وزرا کے ساتھ بیٹھک ہوئی۔ بیٹھک میں سندھ کابینہ نے کےالیکڑک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے کا علاج بیرون ملک کروانے کا اعلان کر دیا۔ امیتاز شیخ نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والدین اور کےالیکٹرک حکام سے ملاقاتیں کیں۔ کے الیکٹرک 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کیلئے تیار تھا تاہم وزیراعلی کی ہدایت پرمعاوضہ 50 لاکھ روپے کروایا۔ دوسری طرف سندھ کابینہ نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیر ایکسائز اور 2 وزراء شامل ہوں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں ان کے زیراستعمال تین لگژری گاڑیاں ہیں۔ چھبیس سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے۔ سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال سندھ میں 41 میں سے 31 ٹراما سینٹر مکمل کریں گے۔ ترقیاتی پروگرام میں 3 اقسام کے نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا کہ لاڑکانہ شہر کیلئے پانی کی فراہمی کی اسکیمز بھی نئے بجٹ میں شامل کریں گے۔