Thursday, April 25, 2024

کے الیکٹرک کی غفلت سے 8 سالہ بچے عمر کے ہاتھ ضائع ہونے کا مقدمہ درج

کے الیکٹرک کی غفلت سے 8 سالہ بچے عمر کے ہاتھ ضائع ہونے کا مقدمہ درج
August 31, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی  میں کے الیکٹرک کی غفلت سے آٹھ سالہ بچے عمر کے ہاتھ ضائع ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ بچے کےوالد کی مدعیت میں کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا۔ میڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد قانون بھی حرکت میں آ گیا۔ احسن آباد میں کے الیکڑک کی غفلت سے آٹھ سالہ عمرکے ہاتھ جھلسنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ عمر کے والد محمدعارف کی مدعیت میں کے الیکڑک انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ۔ والد کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی  غفلت و لاپروائی کی وجہ سےان کا بیٹا زندگی بھر کےلئے معذور ہو گیا۔ ہنستا مسکراتا عمر اور گھر کی رونق  عمر اب اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ والدہ غم سے نڈھال ہیں، چاہتی ہیں جوان ان کے بچے کے ساتھ ہوا، وہ کسی اور کے ساتھ  نہ ہو۔ چند دن پہلے بجلی کے تار گرنے سےعمر کے دونوں ہاتھ جھلس گئے تھے۔ اس کی زندگی بچانے کے لئے ڈاکٹروں کو اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے۔ دوسری طرف کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سرجانی ٹاون کا حارث بھی تار سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا۔ سرجانی ٹاون کے ننھےحارث کو عید کے دن  تار سے کرنٹ لگ گیا تھا جس کی وجہ سے حارث کے دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے تھے۔ ڈاکٹروں کو حارث کی زندگی بچانے کے لئے اس کے دونوں ہاتھ کاٹنا پڑے۔ والدین اپنے لخت جگرکو دیکھ دیکھ  تڑپتے رہتےہیں اور انصاف کی دہائیاں دے رہےہیں۔ والدین کا مطالبہ ہے کہ غفلت برتنے والے کے الیکڑک انتظامیہ کے خلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ دوسرے شہری محفوظ ہو سکیں۔