Friday, March 29, 2024

کے الیکٹرک کی جانب سے فرنس آئل اور گیس لینے کیلئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کے الیکٹرک کی جانب سے فرنس آئل اور گیس لینے کیلئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
June 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کے الیکٹرک  کی جانب سے فرنس آئل اورگیس  لینے  کیلئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، شہرکےمختلف علاقوں میں رات بھر بجلی وقفے وقفے سےغائب رہی ،دوسری جانب شہری کے الیکٹرک کی جانب سےمزید لوڈشیڈنگ کےعندیہ دینے پر برہم ہوگئےکہتےہیں اووربلنگ کےبعد  جان بوجھ کرلوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں دن اور رات لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، کے الیکٹرک حکومت سےفرنس آئل اورگیس  لینے کےلئےوقفےوقفے سےبجلی بند کررہی ہے ، بجلی کی بندش کی وجہ سے گھروں میں آئسولیٹ کورونا کےمریض بھی سکون کی نیند نہیں لےسکے  ، بزرگ،خواتین اور بچے بھی رات بھر بے چین رہے۔

کے الیکٹرک کی جانب  سےمزید لوڈشیڈنگ کاعندیہ دیاگیاہےجس پرشہری برہم ہیں ، کہتےہیں ماہانہ ہزاروں روپے بل آتاہے،پیٹ کاٹ کر بل بھرتےہیں،اس کےباوجود بلاتعطل بجلی نہیں مل رہی ،اووربلنگ کی شکایات بھی معمول بن گئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک  کاکہناہےگیس مقدار اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے ، شہری کہتےہیں اربوں روپے ماہانہ کمانے کے باوجود بجلی کی پیداوار کیوں نہیں  بڑھائی جارہی ، حکومت سےمداخلت کرنےکا بھی مطالبہ کیاہے۔