Thursday, April 25, 2024

کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
September 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دیا۔ نیپرا کے مطابق اضافہ ملٹی ایئر ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت مانگا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی مانگ لی۔ ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں فی یونٹ بجلی 65 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔ قرضے کی لاگت پر نظرٺانی کی مد میں فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے گروتھ کی مد میں فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔ نارمل ورکنگ کیپیٹل مد میں فی یونٹ 50 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔  کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 41.94 فیصد کرنے کی درخواست ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 ستمبر کو سماعت ہوگی ۔