Tuesday, April 23, 2024

کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے

کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے
June 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے شاہراہ قائدین پر کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا غصہ بڑھا تو شاہراہ قائدین پر رکاوٹیں کھڑی کرکےٹریفک بند کردی۔ شہریوں کا کہنا تھا بجلی آتی نہیں مگر میٹر انتہائی تیز چلتے ہیں۔ لانڈھی اور کورنگی کے سینکڑوں مکین بھی اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کی شکایات لیکر کے الیکڑک کے دفتر پہنچے تاہم انتظامیہ نے شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے صارفین کیلئے دروازے بند کردیئے جس پر صارفین نے احتجاج کیا۔ کرچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں آئسولیٹ کورونا کے مریض بھی آرام نہیں کر پا رہے۔ صارفین نے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کرائیں کے الیکڑک بجلی کی پیداوار میں خودکفیل کیوں نہیں ہو سکا۔ نیپرا نے کراچی میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، بجلی کے زائد بلوں کی وصولی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ نیپرا نے صارفین کو اوور بلنگ کی شکایت نیپرا ریجنل آفس کراچی میں درج کرانے کی ہدایت بھی کر دی۔