Thursday, April 25, 2024

کے الیکٹرک کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار ، پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد

کے الیکٹرک کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار ، پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد
December 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک شہر قائد میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار قرار دی گئی۔ نیپرا نے فیصلہ سنا دیا اور کے الیکٹرک پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ساتھ ہی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کو بلاتعطل اور محفوظ بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے نیپرا کے حالیہ فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بیرونی عوامل کنڈے،غیرقانونی ٹی وی کیبلز کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیرونی عوامل میں بجلی تنصیبات کے گرد کھڑا پانی بھی شامل ہے جو افسوسناک واقعات کی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا حالیہ فیصلے کے حوالے سے نیپرا سے دوبارہ جائزے کیلئے رجوع کریں گے۔ اپنے نیٹ ورک کا جائزہ لیتے ہیں اور مزید محفوظ بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھاتےہیں۔